ابنا: ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی شام کے مسئلہ کا حل نہیں ہے بلکہ فوجی کارروائی سے مسئلہ مزید پیچیدہ ہوجائےگا۔ انھوں نے کہا کہ شام کے خلاف کوئی بھی اقدام سکیورٹی کونسل کی منظوری کے بغیر درست نہیں ہے۔ہندوستانی وزیر اعظم نے گروپ 20 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شام یا کسی دوسری خطے میں قابل مذمت ہے لیکن شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں ٹھوس، قابل قبول اور مضبوط شواہد کی ضرورت ہے اور شواہد کے بغیر شامی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی غلط اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہوگی۔ہندوستانی وزیر اعظم نے کہا کہ شام کا بہترین حل مذاکرات میں ہے اور جنگ کا طبل بجانے والے ممالک کو چاہیے کہ وہ جنگ کے بجائےسفارتی کوششوں کو اہمیت دیں۔......./169
7 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460762
ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی شام کے مسئلہ کا حل نہیں ہے بلکہ فوجی کارروائی سے مسئلہ مزید پیچیدہ ہوجائےگا۔